جہلم(دلنوازاحمد)راجہ نثار احمد ڈی ایس پی ٹریفک جہلم تعینات،لائسنسنگ برانچ کا سارا عملہ تبدیل ،ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کی حکمت عملی مرتب ،رش والے بازاروں اور سڑکوں پر علیحدہ علیحدہ بیٹ افیسر تعینات ،تفصیلات کے مطابق راجہ نثا ر احمد نے بطور ڈی ایس پی ٹریفک جہلم جارج سنبھالتے ہی لائسنسنگ برانچ کا سارا عملہ تبدیل کرکے نیا عملہ تعینات کرتے ہی ہدایات جاری کی ہیں کہ حصول لائسنس کے لئے آنے والے عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیاجائے اور ان کو خوامخواہ عذ ر اعتراض لگا کر خو ا ر نہ کیا جائے بلکہ پہلی با ر ہی مکمل معلومات اور راہنمائی کی جائے جبکہ دوسری جانب عوامی شکائت پر ایکشن لیتے ہوئے جی ٹی ایس سے لے کر شاند چوک،شاند ار چوک سے بلدیہ دفتر ،شاندار چوک سے تحصیل روڈ ،جادہ روڈ سے پاسپورٹ آفس تک متعینہ سٹاف کے علاوہ علیحدہ علیحدہ بیٹ آفیسراورعملہ تعینات کردیا ہے جو موٹر سائیکل پر پٹر ولنگ کریں گے غلط پارکنگ اور ٹریفک جام کی روک تھام کویقینی بنائیں گے
The post راجہ نثار احمد ڈی ایس پی ٹریفک جہلم تعینات،لائسنسنگ برانچ کا سارا عملہ تبدیل appeared first on جہلم جیو.