Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

چائلڈ اسپیشلسٹ کی مبینہ غفلت اور لاپر واہی کے باعث تین معصوم بچے ہلاک

$
0
0

جہلم (میاں محمد ساجد ) ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی نرسری وارڈ میں چائلڈ اسپیشلسٹ کی مبینہ غفلت اور لاپر واہی کے باعث تین معصوم بچے ہلاک ۔ ہسپتال انتظامیہ نے دوبچوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ۔ سٹاف نے تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس صاحب سے اجازت لے لیں اس کے بعد بچوں کے نام بتا دئیے جائیں گے ۔ ہلاک ہونے والے ایک بچے کے والد یاسر علی نے بتایا کہ میں مجاہد آباد کا رہائشی ہوں میرے دو ماہ کے بچے کا پیٹ پھول گیا ۔ اتوار کے روز سہ پہر تین بجے ہم بچے کو لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال گئے تو میرے دو ماہ کے بچے عثمان کو بچہ وارڈ نر سری میں داخل کر لیا گیا ۔لیکن چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر عدنان سیٹھی نے کوئی توجہ نہ دی وہ اپنے پرائیویٹ کلینک پر مصروف رہے سٹاف کے کال کرنے کے باوجود ڈاکٹر عدنان سیٹھی نہ آئے ، بچہ سسک سسک کے خالق حقیقی سے جا ملا ۔بچے کا والد اورسیز پاکستانی ہے اس نے رور و کر ارباب اختیار سے التجاء کی کہ میں عرصہ دراز کے بعد سعودی عرب سے پاکستان واپس آیا ہوں مجھے پاکستانی گورنمنٹ نے یہ تحفہ دیا ہے ۔بچے کے والد نے کہا کہ ہم بیرون ملک وزیر اعلیٰ پنجاب کے بڑے دعوے سنتے ہیں کہ ملک میں محکمہ ہیلتھ نے بہت کام کیا ہے لیکن یہاں تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے ۔ دریں اثناء بچوں کی ہلاکت کے حوالے سے جب میڈیکل سپر ٹینڈنٹ ڈاکٹر شوکت محمود سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایک بچے کی ہلاکت ہوئی ہے جس کو انتہائی خراب حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جبکہ ایک بچے کی حالت خطرے میں ہے ۔ انہوں نے تین بچوں کی ہلاکت کی تصدیق نہ کی ۔

The post چائلڈ اسپیشلسٹ کی مبینہ غفلت اور لاپر واہی کے باعث تین معصوم بچے ہلاک appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles