جہلم(عبدالغفور بٹ) ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان نے فیڈل بور ڈ کے زیر اہتمام منعقدہونیوالے ہائر سیکنڈری سکول سرٹیفیکیٹ کے امتحانات کیلئے قائم مراکز کے دوسو گز کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ ڈی سی او آفس سے جاری ہونیوالے حکمنامہ کے مطابق ، 26 اپریل کو شروع ہونیوالے امتحانات 8 جون تک جاری رہیں گے اور امتحانی مراکز کی دو سوگز کی حدود میں کسی غیر متعلقہ شخص کو داخل ہونے کی اجازت نہ ہوگی تاکہ امتحانات پر سکون ماحول میں منعقدہوں سکیں اورکوئی ناخوش گوار واقعہ نہ پیش آئے۔
The post ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان نے فیڈل بور ڈ کے امتحانات میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے appeared first on جہلم جیو.