جہلم ( عبدالغفور بٹ) جہلم کے نواحی علاقہ کڑی افغاناں کا رہاشی و ہیڈ ماسٹر برانچ تبلیغ الاسلام ہائی سکول شمالی محلہ جہلم خان افتخار خان کو علاقہ پیرخانہ کے مقام پر چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا، پولیس تھانہ صدر جہلم نے ابتدائی کارووائی شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ملازم خان لیاقت کے بھائی خان افتخار خان ہیڈ ماسٹر برانچ تبلیغ الاسلام ہائی سکول شمالی محلہ جہلم کو نامعلوم افراد نے جنوال کے قریب دربار پیر خانہ میں چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا اور نعش کا سر تن سے جدا کر کے پھینک گئے، پولیس تھانہ صدر جہلم نے ابتدائی کارروائی شروع کر دی ہے مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ کڑی افغاناں میں ادا کی گئی جس میں تاجر برادری، تمام سیاسی جماعتوں کے راہنما ، صحافتی اور دیگر تمام مکاتب فکر اور قرب و جوار کے علاقہ مکینوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ جس پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔
The post خان افتخار خان کو علاقہ پیرخانہ کے مقام پر چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا appeared first on جہلم جیو.