Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

میاں برادرن نے ملک کی تعمیر و ترقی میں جو اہم کردار ادا کیا ہے وہ سب پر عیاں ہے،ندیم اکبر

$
0
0
پاکستان(جہلم جیو۔ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کویت کے صدراتی کوارڈینیٹر ر ندیم اکبرکہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کرپشن کے خلاف ہے اور اس کے خاتمے کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لا کر عوام کو نجات دلائے گی۔بعض شر پسند لوگوں کی آئے روز بیان بازی سے کارکنان اپنے لیڈر میاں محمد نواز شریف سے مایوس ہونے والے نہیں ہیں میاں برادرن نے ملک کی تعمیر و ترقی میں جو اہم کردار ادا کیا ہے وہ سب پر عیاں ہے مخالفین ان کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے خائف ہیں اور اپنے آپ کو زندہ رکھنے کیلئے میاں برادران پر کیچڑاچھال کر اپنا نام اور قد کاٹھ بنانا چاہتے ہیں جو ان کی خام خیالی ہے میاں محمد نواز شریف نے پٹرول کی قیمت کو اتنی کم سطح پر لا کر عوام دوست ہونے کا ثبوت دے دیا ہے۔سابقہ ادوار میں پٹرول کی قیمتیں ایک دفعہ بڑھ گئیں تو کم ہونے کا نام نہیں لیتی عوام کو انصاف فراہم کرنا پاکستان مسلم لیگ ن کا روز اول سے منشور ہے جس پر وہ عوام کے اعتماد پر پوری اتر رہی ہے۔

 

The post میاں برادرن نے ملک کی تعمیر و ترقی میں جو اہم کردار ادا کیا ہے وہ سب پر عیاں ہے،ندیم اکبر appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119