Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ویلڈن ایس ایچ او صدر ،تھانہ صدر پولیس کا کامیاب چھاپہ

$
0
0
جہلم (دلنواز احمد ) ویلڈن ایس ایچ او صدر ،تھانہ صدر پولیس کا کامیاب چھاپہ ،بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 3اہلکار گرفتار ،2بھاگ جانے میں کامیاب،جدید آتشین اسلحہ برآمد ،تفتیش جاری اہم انکشافات کی توقع تفصیلات کے مطا بق تھا نہ صدر پو لیس نے دوران گشت چک دولت موجود تھی کہ مخبرخاص نے اطلاع دی کہ پانچ اشخاص جو کہ مسلح ہیں ڈکیتی کی نیت سے پنڈی خیرہ اور پنڈی موڑ کے درمیان برلب سڑک پلی کے ساتھ ویران جگہ پر کھڑ ے ہیں ۔جو اس اطلاع پر جائے متذکرہ پر ریڈ کیا تو سڑک پر کھڑے اشخاص پولیس پارٹی کودیکھ کر بھا گ پڑے جن میں سے تین اشخاص کو قابو کر لیا جن کے نام وپتے اظہر عباس خان ولد ناصر عباس قوم جوئیہ سکنہ حافظ آباد،محمد پارس اسلم شاد ولدمحمد اسلم سکنہ گلشن راوی لاہور،محمد آصف ولد محمد علی قوم مغل سکنہ مسلم ٹاؤن میاں چنوں،کو گرفتا ر کر لیا جبکہ خلیل بٹ اور عدیل بٹ پسران فدامحمد سکنہ سیالکوٹ بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے ۔گرفتار ملزمان سے جدید آتشین اسلحہ برآمدہوا ہے تھا نہ صدر پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اہم انکشافات کی توقع ہے ایس ایچ او صدر ملک آصف نواز نے بتایاکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے ہیں ،گرفتارملزمان سے تفتیش جاری ہے

 

The post ویلڈن ایس ایچ او صدر ،تھانہ صدر پولیس کا کامیاب چھاپہ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles