جہلم (محمد اشتیاق پال ) غیرت کے نام پر دیور نے بھابھی ، بھتیجی اور معمرخاتون سمیت اور ایک شخص کو قتل کر دیا ، ملزم موقع واردات سے فرار ، لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو جہلم ہسپتال پہنچا دی گئی تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ کی حدود ڈھوک اعوان لونہ میں غیرت کے نام پر محمد مطلوب ولد محمد ولایت سکنہ ڈھوک اعوان میں اپنی سگی بھابھی ریاض بیگم زوجہ حافظ محبوب کے ساتھ حرکت غیر کرتے ہوئے دیکھنے پر تیش میں آ کر بارہ بور پسٹل سے فائر کر دئیے جس کے نتیجے میں ریاض بیگم اور کامران ولد غلام محمد شدید زخمی ہوگئے ۔اس دوران پھاگ بی بی اپنی بیٹی ریاض بیگم کو بچانے کیلئے آگے ہوئی تو ملزم نے اس کو بھی فائر مار کر زخمی کر دیا ، اس دوران اقصیٰ جو کہ ملزم کی بھتیجی تھی اس کو بھی شور مچانے پر قتل کر دیا ۔ اور اسلحہ سمیت موقع واردات سے فرار ہو گیا ۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت پولیس کو اطلاع دی اور محمد کامران جو کہ شدید زخمی تھا کو جہلم ہسپتال لا رہے تھے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا ۔ ملزم محمد مطلوب چند روز قبل مسقط سے آیا تھا پولیس نے فوری طور پر لاشیں اپنے قبضہ میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے پہنچا دی اور اپنی کاروائی شروع کر دی ۔ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا کیونکہ مقتولہ ریاض بیگم کا شوہر بیرون ملک میں رہتا ہے ۔
The post غیرت کے نام پر چار قتل،دیکھیں جہلم جیو۔ڈاٹ کام پر appeared first on جہلم جیو.