جہلم(محمداشتیاق پال) خادم اعلیٰ کا خواب :::پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے:: کو چکنا چور کرنے میں ضلعی حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرنے لگی، جہلم شہر کی تمام معروف سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں، جگہ جگہ سڑکوں پر گڑھوں کی وجہ سے موٹر سائیکل اور گاڑیاں کھٹارا بننے لگیں، عوامی سماجی حلقوں نے سڑکیں مرمت کرنے کا مطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کی مرکزی سڑکیں جادہ تا شاندار چوک اور میجر محمد اکرم شہید روڈ تا کچہری چوک، اسلام پورہ روڈ، کنتریلی موڑ براستہ نورانی مسجد، آئمہ جٹاں روڈ تا جادہ بوہڑ چوک ، گوجر پور موڑ تا اڈا کالا گوجراں، کالا گیٹ تا سگریٹ فیکٹری پھاٹک و دیگر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ئیں جسکی وجہ سے اچانک گڑھا بچاتے چنگ چی اور کاڑیوں کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں تباہ ہو رہی ہیں عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ان شکستہ حال سڑکوں کیلئے خصوصی فنڈ جاری کئے جائیں تا کہ سڑکوں کی بحالی سے خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز کا نعرہ ؛؛ پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے :: کا خواب سچ ثابت ہو سکے۔
The post خادم اعلیٰ کا خواب :::پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے:: چکنا چور appeared first on جہلم جیو.