Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جس قوم کو اپنی حالت کے بدلنے کا خیال نہیں آتا وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کرتیں،ملک انعام الحق

$
0
0
جہلم(محمداشتیاق پال)جس قوم کو اپنی حالت کے بدلنے کا خیال نہیں آتا وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کرتیں، اس مصداق وارڈ نمبر 17 بلدیہ جہلم کے کونسلر ملک انعام الحق نے عوام کی سہولت کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت اپنی وارڈ میں متصل گاماں جی باٹلرز بورنگ کا کام شروع کروا دیا ، بورنگ شروع ہونے سے قبل وارڈ کی جامع مسجد کے امام نے اہل علاقہ اور کونسلر ملک انعام الحق کے ہمراہ دعا فرمائی اور مٹھائی تقسیم کی گئی جس کے بعد بورنگ کا کام شروع کروا دیا گیا، اس موقعہ پر ملک انعام الحق کونسلر نے میڈیا کو بتایا کہ میری وارڈ کے تمام گھر میرے ہیں کوئی کیسے سوچ سکتا ہے کہ ہم صرف حکومت کی طرف دیکھتے رئیں اور اپنی مدد آپ کے تحت کاموں کو پایہ تکمیل تک نہ پہنچائیں، میراوارڈ کے مسائل کو کم کرنا میری اولین ترجیح ہے اس موقعہ پرطارق نسیم بٹ، عمر بٹ، حفیظ مغل، سید زاہد شاہ، طارق کھوکھر،ماما مٹھو،اور ددیگر نے دعا میں شرکت کی۔

 

The post جس قوم کو اپنی حالت کے بدلنے کا خیال نہیں آتا وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کرتیں،ملک انعام الحق appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles