Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پانامہ لیکس کا پھندہ موجودہ حکمرانوں کے گلے میں پھنس چکا ہے،قیصر دستگیر کیانی

$
0
0
سوہاوہ(ظفرغوری) پانامہ لیکس کا پھندہ موجودہ حکمرانوں کے گلے میں پھنس چکا ہے، اب عوام نے مل کر زور لگانا ہے اور اپنی عمر بھر کی محرومیوں کا حساب چکانا ہے، عوام ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے عمران خان کا ساتھ دیں اور 24اپریل کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سالانہ کنوینشن بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔ قیصر دستگیر کیانی، ڈاکٹر آصف کیانی کا مشترکہ بیان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سوہاوہ کے رہنماؤں راجہ قیصردستگیر کیانی اور ڈاکٹر آصف کیانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب کرنے والا پانامہ لیکس کا پھندہ حکمرانوں کے گلے میں پھنس چکا ہے۔ اب یہ پاکستانی عوام کا فرض ہے کہ وہ اپنی عمر بھر کی محرومیوں کا حساب چکانے کے لئے اس پھندے کی رسی کومل کرزور سے کھینچ لیں اور اپنے حقوق کو پامال کرنے اور قومی دولت لوٹنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں ۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں کے کارکنوں اور عوام الناس سے اپیل کی کہ اپنے حق کے حصول کی خاطر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں اور 24 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے سالانہ کنوینشن میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔

 

The post پانامہ لیکس کا پھندہ موجودہ حکمرانوں کے گلے میں پھنس چکا ہے،قیصر دستگیر کیانی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles