سوہاوہ (نمائندہ جہلم جیو۔ڈاٹ کام )محکمہ صحت سوہاوہ کے زیر ا ہتمام انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پر سوہاوہ میں ٹی ایچ کیو سے ٹی ایم اے سوہاوہ تک انسداد ڈینگی واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈی ڈی او اعجاز بٹ نے کی واک میں اے ای او طالب حسین ہاشمی،ایم ایس پردیپ کمار،ڈاکٹر طارق ،راشد شاہ،ممتاز یوسف فوکل پرسن برائے ڈینگی سوہاوہ سمیت اساتذہ، طلباء،لیڈی ہیلتھ ورکرز اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ واک کے شراکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔بعد ازاں ٹی ایم اے ہال میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے سیمینار کا انعقا دکیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اعجاز بٹ نے کہاکہ ڈینگی پھیلنے کا سیزن شروع ہو چکا ہے لہذا ہر شہری کو الرٹ ہو جانا چاہئے اور انسداد ڈینگی اقدامات کر لینے چاہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ ہمیں محتاط ہو کر اپنے گھروں ، دفاتر، کام کی جگہوں اور اردگرد کے ماحول کو ڈینگی فری بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ای او طالب حسین ہاشمی نے کہا کہ شہری ہفتہ میں دو بار اپنے گھروں کی چھتوں کا معائنہ کریں اور یقینی بنائیں کہ پانی کی ٹینکی ڈھکی ہوئی ہے، کھاٹھ کباڑاگر موجود ہو تو ا س کو ڈھانپ دیں اور اگر کہیں بارش کا پانی موجود ہو تو اسے بہا دیں ۔انہوں نے کہاکہ گملوں میں پانی اکھٹا نہ ہو نے دیں ، فر ج کی ٹرے کو بھی صاف اور خشک رکھیں اور گھروں میں بعض افراد پرندوں کیلئے پانی کے برتن رکھتے ہیں اور ضروری ہے ان برتنوں سے بھی روزانہ پانی بہا دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ مشترکہ کوششوں ہی سے ڈینگی سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے اور ضروری ہے کہ معاشرے کا ہر فرد اور طبقہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ ٹی ایم او سمیر انتظار چیمہ، ایم ایس پردیپ کمار اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کی تشخیص اور علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی ہیں اور اگر کسی شہر ی میں ڈینگی کی علامات واضح ہوں تو فوری طور پرقریبی سرکاری علاج گاہ سے رابطہ کریں۔ مقررین نے کہاکہ ڈینگی سے بچنا انہتائی آسان ہے اور اپنے گھروں ، دفاتر اور کام کی جگہوں اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا اور خشک رکھنے کو اپنی عادت بنانے سے ڈینگی سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ تقریب میں شرکاء کو ڈاکو منٹری دکھائی گئی جس میں ڈینگی سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر کے متعلق بتایا گیا
The post سوہاوہ میں ٹی ایچ کیو سے ٹی ایم اے سوہاوہ تک انسداد ڈینگی واک کا انعقاد appeared first on جہلم جیو.