جہلم(عبدالغفور بٹ)ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جہلم کے زیر اہتمام ادبی تنظیم ادارہ ادب افروز جہلم کے تعاون سے منعقدہ محفل مشاعرہ بسلسلہ جشن بہاراں سول کلب جہلم میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ملک کے معروف شاعر انور مسعود نے کی جبکہ مہمان خصوصی جلیل عالی تھے۔محفل مشاعرہ میں نظامت کے فرائض اے سی جہلم کنول بتول نقوی نے انجام دیئے۔ محفل مشاعرہ میں فرحت عباس شاہ،ڈاکٹر غافر شہزاد،ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ(لاہور)، جہانگیر عمران،عزیز فیصل(راولپنڈی اسلام آباد)،عامرحبیب عامر(سوہاوہ)، عاصمہ ناز(دینہ )، ریاض انورؔ ،اقبال ناظرؔ ، مرزا سکندر بیگؔ ،راشد منیرؔ ،ڈاکٹر صابر مرزا، احسان شاکرؔ ،اقبال سروبہؔ ،عامر سلیم میرؔ ،منور چشتی،افتخار موتی ہارؔ اور اعجاز میرؔ (جہلم)نے کلام پیش کیا۔ محفل مشاعرہ میں ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان،اے ڈی سی عمران رضا عباسی،ڈی پی او مجاہد اکبر خان،ایم این اے نگہت پروین میراور ایم پی اے مہر محمد فیاض کے علاوہ دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اورشعراء کے کلام سے محظوظ ہوئے ۔خاص طور پر انور مسعود نے اپنی خوب صورت شاعری سے شرکائے محفل کو خوب محظوظ کیا۔اس موقع پر ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان نے کہا کہ ادب اور ادیب معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے اہم کردارادا کرتے ہیں اس لیے اس طرح کی سرگرمیاں ہوتی رہنی چاہیں تا کہ معاشرے سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکے۔
The post ادبی تنظیم ادارہ ادب افروز جہلم کے تعاون سے منعقدہ محفل مشاعرہ appeared first on جہلم جیو.