جہلم (محمداشتیاق پال)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما محمد اشرف چغتائی نے کہا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک پر مشتمل صحافتی انوسٹی گیشن تنظیموں کی سرکردہ تنظیم پانامہ لیکس کی طرف سے موجودہ حکومت کے وزیر اعظم کے خاندان کے بیرون ملک سرمایہ منتقل کرنے اور آف شور کمپنیاں بنانے کا انکشاف کیا ہے اور حکومت کے وزراء اپنی پھرتیاں دکھاتے ہوئے دفاع کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ئیں محمد اشرف چغتائی نے مذید کہا کہ پہلے جب ایک ملک کی ایجنسی کے اعلیٰ عہدیدار کوگرفتار کیا گیا تو وزیر اعظم خاموش رہئے اور اب اتنے بڑے پیمانے پر ان کے بیٹوں کی طرف سے 1998 ء سے لیکر اب تک اربوں روپے کی سرمایہ کاری بیرون ملک کے انکشافات کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کا خاموش رہنا سوالیہ نشان ہے۔ اشرف چغتائی نے کہا کہ سوال اٹھتا ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں سرمایہ بیرون ملک منتقل ہونا سرمایہ کہاں سے آیا ہے اور کیسے منتقل کیاگیا ہے۔ ۔؟اس بڑے انکشاف کے بعد اس معاملے کو پارلیمنٹ میں لے جانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو اصل حقائق معلوم ہو سکیں ۔ اگر یہ ثابت ہو گیا کہ انہوں نے یہ سرمایہ کاری غیر قانونی طریقے سے کی ہے تو وزیر اعظم کو عدالت برطرف بھی کر سکتی ہے۔
The post حکومت کے وزراء اپنی پھرتیاں نہ دکھائیں،محمد اشرف چغتائی appeared first on جہلم جیو.