جہلم (محمداشتیا ق پال) آزا د کشمیر کے الیکشن قریب آنے پرجھوٹے وعدوں کاسلسلہ شروع،جموں 6سے راجہ صدیق نے مہاجرین کوسہانے خواب دیکھانے شروع کردئیے ،، آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات قریب آنے پر مختلف امیدواروں نے ووٹروں کوقابو کرنے کیلئے ایک دفعہ پھر سے جھوٹے وعدوں اور سہانے خوابوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے جموں 6سے گزشتہ کئی انتخابات میں منتحب ہو کر عوام کو بھول جانے والے راجہ صدیق نے ایک دفعہ پھر سے ضلع جہلم میں مقیم مہاجرین کے دروازوں پر جاناشروع کر دیا ہے اس حوالے سے مہاجریں ملک عالم، علی اصغر،راجہ جاوید ، حسن شاہ، راجہ ارشد نے بتایا کہ کشمیریوں کے ووٹ مانگ کر منتحب ہونے والے بعد میں کہاں غائب ہو جاتے ہیں کوئی نہیں جانتا،راجہ صدیق نے کئی مرتبہ یہاں کے لوگوں کوجھوٹے وعدے اور سہانے خواب دیکھا کر ووٹ بٹور لئے اور بعد ازاں اپنے ووٹروں پر ہی جھوٹے مقدمات بنا کر بلیک میل کرتا رہا ، اب وہ ایک دفعہ پھر سے نئی پٹاری میں پرانے سانپ لے کر مہاجرین کشمیر کو بیوقوف بنا رہا ہے مہاجرین نے ن لیگی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ دھوکہ باز اور ووٹ لے کرغائب ہو جانے والے راجہ صدیق کو ہر گز ن لیگ کے پلیٹ فارم سے نامزد نہ کیا جائے ایسے امیدوار پارٹی کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں
The post آزا د کشمیر کے الیکشن قریب آنے پرجھوٹے وعدوں کاسلسلہ شروع appeared first on جہلم جیو.