Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

گورنمنٹ ایلمینٹری سکول دھنیالہ کے شاندار رزلٹ پر مبارکباد پیش کرتاہوں،غلام جعفر برگٹ

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)کامیاب طلباء و طالبات کو انعامات دیتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس کررہا ہوں میری دعا ہے کہ یہ ہونہار بچے ہمارے ملک کا نام روشن کریں اور مستقبل میں عظیم منصبوں پر فائز ہوں،ان خیالات کااظہار گورنمنٹ ایلمینٹری سکول دھنیالہ کے سالانہ رزلٹ کے موقع پر مہمان خصوصی چیئرمین یو سی دھنیالہ غلام جعفر برگٹ آف دھنیالہ نے انعامات تقسیم کرتے ہوئے حاضرین اور طلباء و طالبات کے والدین سے کیا۔مہمان خصوصی چیئرمین یو سی غلام جعفر برگٹ آف دھنیالہ نے ہیڈ ماسٹر مبشر الیاس کیانی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے نہایت مسرت ہوئی کہ میں نے بچوں کو نہایت منظم انداز میں اس تقریب میں شمولیت کرتے ہوئے دیکھا۔اس سے پہلے ہیڈ ماسٹر مبشر الیاس کیانی نے کہا کہ ہمارے سکول کا پنجاب ایجوکیشن بورڈ میں آٹھویں کلاس کا 93فیصد رہا جبکہ پانچویں کلاس کا 100فیصد رزلٹ رہا مجھے اپنے سٹاف پر فخر ہے کہ ان کی محنت کے نتیجہ میں آج ہم سرخرو ہو رہے ہیں اس موقع پر ،اجالا ویلفیئر سوسائٹی دھنیالہ کے نائب صدر یاسر حسین مغل نے اساتذہ کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ بچوں کو جس پیار اور محبت سے اس سکول میں پڑھایا جارہا ہے نہ صرف قابل فخر ہے بلکہ قابل ستائش بھی ہے،یہ بچے ہمارے اس علاقے کا نام روشن کریں گے، اور بڑے انسان بنے گئے ،اس تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض غضنفر علی اکرام نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہر ہ کرتے ہوئے برموقع اشعار پڑھ کر حاضرین اور مہمانان گرامی کے دل موہ لیے،اس موقع پر سکول کونسل ممبران حاجی چوہدری اشرف،گلاب خان،حاجی ممتاز حسین ودیگر نے شرکت کی،انعامات وصول کرتے ہوئے طلباء و طالبات کے چہرے پر خوشی اور مسرت کی سرخی نمایاں تھی اور ان کی آنکھوں میں مستقبل کی جھلک صاف نظر آرہی تھی،

 

The post گورنمنٹ ایلمینٹری سکول دھنیالہ کے شاندار رزلٹ پر مبارکباد پیش کرتاہوں،غلام جعفر برگٹ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles