Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

الفاح کمیونٹی سنٹر کی طالبات کے بنائے ہوئے ملبوسات کی نمائش اختتام پذیر

جہلم(عبدالغفور بٹ) الفاح کمیونٹی سنٹر کی طالبات کے بنائے ہوئے ملبوسات، کڑھائی ، ہنڈی کرافٹس اور ڈیکوریشن کے نمونوں کی تین روزہ نمائش اختتام پذیر ہوئی ۔ تین روزہ نمائش میں شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی اور طالبات کے بنائے گے نمونوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ نمائش میں ملبوسات، کڑھائی ، ہنڈی کرافٹس اور ڈیکوریشن کے سینکڑوں نمونے رکھے گے تھے۔الفلاح کمیونٹی سنٹر میں ساٹھ کے قریب طالبات زیر تعلیم ہیں۔ شہریوں نے طالبات کے ہنر کی تعریف کی ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر جہلم کنول بتول تھیں۔ انہوں نے نمائش میں حصہ لینے والی طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کنول بتول نے کہاکہ نمائش میں رکھے گے تمام نمونے خواتین کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہنر مند خواتین معاشرے کی معاشی ترقی کا سبب بنتی ہیں اور الفلاح کمیونٹی سنٹر جیسے ادارے معاشرے میں انہتائی مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

The post الفاح کمیونٹی سنٹر کی طالبات کے بنائے ہوئے ملبوسات کی نمائش اختتام پذیر appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles