Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ارشد محمود مبارک عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد جہلم واپس

$
0
0
جہلم(سید جاوید رضوی)سابقہ معروف بینکار اور مشہور سماجی شخصیت ارشد محمود مبارک اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد جہلم واپس تشریف لے آئے،رشتہ دار، دوست احباب اور اہل علاقہ نے ان کو مبارکباد پیش کی،المرکز کے ممبران نے شاندار مبارکبادی پارٹی ترتیب دی اور اس موقع پر اجتماعی دعا کی گی کہ اللہ کریم تمام مسلمانوں کو حج و عمرہ کی سعادت نصیب فرمائیں،آمین تفصیلات کے مطابق جہلم کی مشہور سماجی شخصیت اور سابقہ بینکار ارشد محمود مبارک اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد جہلم واپس آگئے،ان کے دوست احباب رشتہ داروں نے گھر آکر عمرہ کی سعادت پر ان کو ڈھیروں مبارکباد پیش کی،سی ڈی سی المرکز کے جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فائز ارشد محمود مبارک کے اعزاز میں گزشتہ روز ایگزیکٹو ممبران اور دیگر دوستوں کی طرف سے شاندار پارٹی کا اہتمام کیاگیا،جس میں شامل حضرات نے چوہدری جاوید اقبال سابقہ بینکار ،کرنل (ر)عبید مرزا،میجر(ر)زرغون گل،ڈاکٹر محمد طارق مرزا،ڈاکٹر محمد اسد مرزا،محمد امین میر،سید جاوید رضوی،اشعر غنی ،صغیر احمد اخلاق،آفس سیکرٹری چوہدری فضل حسین اور اسسٹنٹ راجہ شریف حسین شامل ہوئے اور ایک خوبصورت کیک کاٹنے کا اہتمام بھی کیا گیا جس کو ارشد محمود مبار ک نے اپنے دست مبارک سے کاٹ کر تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور اس امر کا اعلان کیا کہ میں عنقریب حج اور عمرہ کی سعادت پر جانے والوں کیلئے ایک معلوماتی سنٹر کھولنا چاہتا ہوں جس میں حج و عمرہ کی سعادت پر جانے والوں کو زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کی جائیں گی تاکہ ان مقدس مقامات پر جانے والے قافلے زیادہ سے زیادہ ثواب سمیٹیں اور اپنی جھولیاں بھر کر وطن واپس لوٹیں۔

 

The post ارشد محمود مبارک عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد جہلم واپس appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles