جہلم(جہلم جیو) رات قیام کے بعد یوم پاکستان کے حوالے سے قصور سے روانہ ہونیوالی روشن پاکستان سپورٹس سائیکل ریلی جہلم سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئی ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم چوہدری جاوید محمود نے ریلی کو الوداع کیا۔ ریلی 23 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گی۔ ریلی میں 14 پروفیشنل سائیکل سوار شریک ہیں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم چوہدری جاوید محمود نے کہاکہ پوری قوم انہتائی جو ش و خروش سے یوم پاکستان کی تیاریوں میں مصروف ہے اور کھلاڑی بھی اس موقع پر اپنے انداز میں یوم پاکستان کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہاکہ کھلاڑی امن کے سفیر ہیں اور روشن پاکستان ریلی کے ذریعہ سائیکل سوار امن کاپیغام پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 23 مارچ کو جہلم میں مختلف کھیلوں کا بھی انعقاد کیا جائیگا۔
The post روشن پاکستان سپورٹس سائیکل ریلی جہلم سے اسلام آباد کیلئے روانہ appeared first on جہلم جیو.