جہلم(جہلم جیو) ڈاؤن سنڈروم ڈے کے موقع پر جہلم میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی مالی معاونت سے قائم کئے گے ڈاؤن سنڈروم سپیشل بچوں کے ملک میں پہلے خصوصی ادارے کا افتتاح کیا گیا ۔ افتتاح ڈاؤن سنڈروم بچوں نے کیا جبکہ اس موقع پر معززین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ ڈاؤن سنڈروم بچوں کا خصوصی ادارہ پانچ منزلہ عمارت میں قائم کیا گیا ہے جس میں سپیچ تھراپی، فزیو تھراپی، لیبارٹری اورجدید کلاس رومز بنائے گے ہیں ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، چیئرمین الجلال ڈاؤن سنڈروم انسٹی ٹیوٹ جلال اکبر ڈار نے کہاکہ 21 مارچ ڈاؤن سنڈروم کے بین الاقوامی کے دن موقع پر تمام صوبائی حکومتوں سے اپیل ہے کہ ڈاؤن سنڈروم کو پانچویں معذوری قرار دیا جائے اور معذور بچوں کے سرکاری اداروں میں ڈاؤن سنڈروم بچوں کو طبی اور ٹریننگ کی سہولیات فراہمی کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی شہبازشریف خراج تحسین کے مستحق ہیں کیونکہ انہوں نے ڈاؤن سنڈروم بچوں کیلئے ملک کے پہلے مخصوص ادارہ کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جبکہ حکومت پنجاب کی طرف سے ڈاؤن سنڈروم کو پانچویں معذور قرار دینے کیلئے قانونی تقاضوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔چار معذوریاں نابینا پن، گونگا و بہرہ پن، ذہنی معذوری اور جسمانی معذوری ہیں۔ اقوام متحدہ نے ڈاؤن سنڈروم بچوں کے اس سال کے دن کا پیغام ’’ میرے دوست میری کمیونٹی ‘‘ ہیں۔
The post ڈاؤن سنڈروم سپیشل بچوں کے ملک میں پہلے خصوصی ادارے کا افتتاح کیا گیا appeared first on جہلم جیو.