Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

قصور سے روانہ ہونیوالی روشن پاکستان سپورٹس سائیکل ریلی کے جہلم پہنچنے پراستقبال کیا گیا

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ،راجہ نوبہار)یوم پاکستان کے حوالے سے قصور سے روانہ ہونیوالی روشن پاکستان سپورٹس سائیکل ریلی کے جہلم پہنچنے پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم چوہدری جاوید محمود نے استقبال کیا۔ ریلی میں 14 پروفیشنل سائیکل سوار شریک ہیں ۔اس موقع پر چوہدری طارق حسین، راجہ جہانداد، اورنگزیب اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری جاوید محمود نے سائیکل ریلی کے شراکاء کو پھولوں کے ہار ڈالے اور ان کو ضلع جہلم کی حدود میں داخل ہونے پر خوش آمدید کہا، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم چوہدری جاوید محمود نے کہاکہ یوم پاکستان کو بھر پور انداز میں منانے کیلئے زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگ شریک ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پروفیشنل سائیکل سواروں نے روشن پاکستان سائیکل ریلی کا انعقاد کیا ہے۔

 

The post قصور سے روانہ ہونیوالی روشن پاکستان سپورٹس سائیکل ریلی کے جہلم پہنچنے پراستقبال کیا گیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles