Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف چوالیس ہزار روپے (44,000 روپے) جرمانہ عائد

$
0
0
جہلم(محمداشتیاق پال،عبدالغفور بٹ)ڈی سی او جہلم اقبا ل حسین خان کی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے، ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے یکم مارچ سے 16 مارچ تک مقرر کردہ کرائیوں سے زائد وصول کر نے پر 94 گاڑیوں کے خلاف چوالیس ہزار روپے (44,000 روپے) جرمانہ عائد کیا اور 34گاڑیوں کو قبضہ میں لے لیا۔ ڈی سی او اقبال حسین نے کہاہے کہ حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد کرائیوں میں اسی تناسب سے کمی کئے بغیر عوام کو ریلیف نہیں پہنچایا جا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ زائد کرایے وصول کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے اور کرائیوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

 

The post زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف چوالیس ہزار روپے (44,000 روپے) جرمانہ عائد appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles