Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

نیشنل پبلک سکول مشین محلہ نمبر 3جہلم میں سالانہ رزلٹ ڈے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)نیشنل پبلک سکول مشین محلہ نمبر 3جہلم میں سالانہ رزلٹ ڈے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے چوہدری لال حسین تھے۔دیگر مہمان گرامی میں صدر رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن چوہدری محمد صابر ،سینئر وکیل ہائی کورٹ سید طاہر محمود شاہ،سینئر صحافی دلنواز احمد،ڈاکٹر مظہر مشر اور نائب صدر جہلم پریس کلب لائن عبدالغفور بٹ شامل تھے۔مہمانوں کی آمد پر انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے اور پھولوں کی پستیاں نچھاور کی گئی،تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولﷺ سے کیا گیا اس کے بعد سکول کے بچوں نے ٹیبلو اور ملی سانگ پیش کیے اور اپنی زبردست پرفارمنس سے ناظرین کے دل موہ لیے سکول کا سالانہ رزلٹ 100فیصد رہا سکول کے پرنسپل راجہ خضر حیات کیانی نے اپنے سکول کی کارکردگی پر نظر ڈالی اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ تعلیمی سال 2015,2016میں سکول کے اندر اور باہر نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں بے حد کامیابیاں ملی ہیں جس میں ایک بڑی کامیابی وزیراعلیٰ پنجاب کے تقریری ومضمون نویسی مقابلہ جات 2015میں نیشنل پبلک سکول کی ہونہار طالبہ ملیحہ منیر نے ضلع جہلم کے تمام پرائیویٹ سکولز میں ضلع سے ڈویثرن لیول تک کوالیفائی کر کے اپنے سکول کا نام روشن کیا۔ایم پی اے چوہدری لال حسین نے اپنے خطاب میں بچوں اور سکول کی کارکردگی کو سراہا اور بچوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیے۔بعدازاں مشین محلہ نمبر 3کے ترقیاتی کاموں کا ذکر کیا۔اور ان کاموں میں راجہ خضر حیات کیانی کی کارکردگی کو سراہا۔جو سکول کے پرنسپل ہونے کے ساتھ ساتھ عزم نو ویلفیئر آرگنائزیشن (رجسٹرڈ)کے صدر بھی ہیں ۔تقریب کا اختتام حب الوطنی پر مشتمل ملی سانگ سے کیا گیا۔

 

The post نیشنل پبلک سکول مشین محلہ نمبر 3جہلم میں سالانہ رزلٹ ڈے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles