جہلم(جہلم جیو)اے ڈی سی جہلم عمران رضا عباسی نے کہاہے کہ نا جائز تجاوزات کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ، بازاروں ،مصروف شاہراہوں اور چوراہوں پر ناجائز تجاوزات کرنے والوں کے خلاف مستقل بنیادوں پر کاروائی کی جائیگی اور اس سلسلے میں تاجر برادری کے نمائندوں سے بھی تعاون حاصل کیا گیا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹی ایم اے جہلم میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اے ڈی سی عمران رضاعباسی نے کہاکہ ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان نے واضح ہدایات جاری کردی ہیں کہ تجاوزات کے خلاف مستقل بنیادوں پر آپریشن کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں نے تجاوزات کے حوالے شکایات کی ہیں کیونکہ تجاوزات کی وجہ سے بازاروں میں ناقابل برداشت رش ہو جاتا ہے۔
The post نا جائز تجاوزات کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،اے ڈی سی عمران رضا عباسی appeared first on جہلم جیو.