Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم کے زیر اہتمام 14ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح یکم مارچ کو ہوگا

$
0
0
جہلم(محمداشتیاق پال)رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم کے زیر اہتمام 14ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نمبر 2جہلم کا افتتاح بیگم چوہدری محمد صابر (صدر )،بیگم چوہدری شہزاد احمد ایڈووکیٹ کریں گئیں،تفصیلات کے مطابق رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم کے زیر اہتمام 14ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نمبر 2جہلم میں یکم مارچ 2016بروز منگل بوقت دن گیارہ بجے بیگم چوہدری محمد صابر (صدر )،بیگم چوہدری شہزاد احمد ایڈووکیٹ کریں گئیں،طارق مغل چیئرمین رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن نے کہا کہ بچوں کو پینے کا صاف اور صحت مند پانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اب ہم 14ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کو مکمل کر کے اس کا افتتاح کر رہے ہیں اس کے بعد 15ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کیلئے کشمیر کالونی (راٹھیاں)میں اگلے ہفتے کام شروع کر دیا جائے گا اس کے علاوہ جادہ اور محمدی چوک میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کیلئے ٹیم سروے کر رہی ہے۔

 

The post رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم کے زیر اہتمام 14ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح یکم مارچ کو ہوگا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles