Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم زیر تعمیر پلازہ کی غیر قانونی سیڑھیاں اے ڈی سی جہلم کے حکم کے باوجود تاحال نہیں گرائیں گئیں

جہلم(ملک وسیم اختر)جہلم شہر اثریہ روڈ پر زیر تعمیر پلازہ کی غیر قانونی سیڑھیاں اے ڈی سی جہلم کے حکم کے باوجود تاحال نہیں گرائیں گئیں پلازہ کا مالک انتہائی بااثر ہے کہ ٹی ایم او اور عملہ کاروائی سے گریزاں ہے ،ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے عمران رضا عباسی کے احکامات کو بھی نظر انداز کر دیا گیا حالانکہ چند روز قبل ٹی ایم او ملک عابد نے صحافیوں کے ایک وفد کو یقین دہانی کروائی تھی کہ انشاء آپ کی نشاندہی کے مطابق کاروائی ہو گی اور کسی کو بھی سرکاری املاک پر تجاوز کی اجازت نہیں دیں گے مگر کئی روز گزرنے کے باوجو د مسلسل ٹی ایم اے جہلم کے ذمہ داران چشم پوشی کا مظاہرہ کررہے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی سی اوجہلم اقبال حسین خان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان سیڑھیوں کو گرانے کے لیے احکامات صادر کریں اور اس کی انکوائری کروائیں تاکہ اس مرکزی نالے کی صفائی ہو سکے اگر ایسا نہ کیا گیا تو نالے پر ناجائز تجاوز کا سلسلہ شروع ہو جائے گا ۔

 

The post جہلم زیر تعمیر پلازہ کی غیر قانونی سیڑھیاں اے ڈی سی جہلم کے حکم کے باوجود تاحال نہیں گرائیں گئیں appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles