Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

کھیوڑہ میں لاکھوں روپے سے تیار خالص کچی مٹی کی سڑک شہر بھر کے لیے عذاب بن گئی

$
0
0
کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی ،راشدخان)فسٹ راک سالٹ فیسٹیول کی مد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاکھوں روپے مالیت سے تیار خالص کچی مٹی کی سڑک شہر بھر کے لیے عذاب بن گئی ہے،گاڑیوں کے گزرنے سے اڑنے والی دھول شہریوں کو دمے جیسی مہلک مرض میں مبتلا کر رہی ہے دن رات مٹی کا طوفان سڑک پر موجود ہوتا ہے جس سے سڑک کنارے بنی دوکانوں کا کاروبار بری طرح متاثر ہو رہاہے،دھول مٹی سے بھری اس سڑک سے گزرنا دشوار ہو گیا ہے اب تک کئی حادثات بھی ہو چکے ہیں،ناکام میلے کی اختتامی تقاریب میں انعامات سے نوازنے اور پگڑیاں با ندھنے والے مقامی سفید پوش اور نومنتخب بلدیاتی نمائندے منظر عام سے غائب ہو چکے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہتفصیلات کے مطابق تقر یبا ایک ماہ قبل کھیوڑہ شہر میں منعقد سالٹ میلے کی مد میں ضلعی انتظامیہ نے جہاں کروڑوں روپے کے فنڈ کا بے دریغ استعمال کیا وہی شہر کی مرکزی سڑک جو سب اچھا ہے کی رپوٹ کے لیے راتوں رات کچی مٹی سے تیار کی گئی تھی وہ شہر بھر کے لیے دن رات کا عذاب بن گئی ہے ،گاڑیوں کے گزرنے سے اس قدر دھول اڑتی ہے کہ گھروں میں موجود تک لوگوں کا سانس لینا دشورا ہو جاتا ہے پھیپھڑوں کی امراض کے ساتھ دمے کی شکایات میں واضع اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس اڑتی خطرناک گردنے سڑک کنارے کاروبار زندگی کو بھی تباہ کر دیا ہے جبکہ دوسری جانب اگر بارش ہو جائے تو ہر طرف کیچڑ ہی کیچڑ ہو جا تا ہے جس سے مرکزی سڑک تالاب بن جاتی ہے ضلعی انتظامیہ نے کھیوڑہ فیسٹول کا ٹارگٹ تو پو را کر لیا تاہم اس شہر کی عوام ابھی تک اس کی سزا بھگت رہی ہے،اس نام نہاد وی آئی پی فیسٹیول کا حصہ بننے والے مقامی سفید پوش عوامی عدالت میں آنے سے قاصر ہیں کیونکہ اس میلے کے انعقاد سے تحصیل اور ضلعی اآفیسران کی ترقیوں کے سوا عوامی مفاد عامہ کاکوئی کام نہیں ہوا البتہ سرکاری آفیسران کی تفریح کے لیے کروڑوں روپے کی لاگت سے سجنے والا میلہ ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی عوام کو اذیت میں مبتلا کیے ہوئے ہے جسکا برائے راست نظارہ کسی وقت کیا جا سکتا ہے تحصیل و ضلعی انتظامیہ کو اس میلے کی اختتامی تقاریب میں انعامات سے نوازنے اور پگڑیاں با ندھنے والے مقامی سفید پوش اور نومنتخب بلدیاتی نمائندے منظر عام سے غائب ہو چکے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے نئے ڈی سی او جہلم سمیت خادم اعلی سے درخواست کی ہے کہ شہر بھر کی عوام کو اس مفت کی بیماری سے نجات دلانے کے لیے فوری احکامات کیے جائیں۔

 

The post کھیوڑہ میں لاکھوں روپے سے تیار خالص کچی مٹی کی سڑک شہر بھر کے لیے عذاب بن گئی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles