Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

فلاح انسانیت فاونڈیشن جہلم کی طرف سے ضرب عضب میں شہید سپاہی ابرار حسین کے گاوں میں فری میڈیکل کیمپ

جہلم(وسیم تبریز)فلاح انسانیت فاونڈیشن جہلم کی جانب سے ضرب عضب میں شہید سپاہی ابرار حسین کے گاوں حیمبو ھیل کے قریب دانی دھرہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں ،لیڈی ڈاکٹر زہرہ بتول (گائنی فزیشن )سٹاف شاہین( پیرامیڈیکل)ڈاکٹر محمد اکرم (فارمس) ،ڈاکٹر شان اللہ بخش(ای این ٹی)اور پیرا میڈیکل سٹاف حضل ،ڈاکٹر نوید الحسن ،ڈاکٹر محمد حماد ،میڈیکل آ فیسرنے خدمات سر انجام دیں ،اس فری میڈیکل کیمپ سے ہزراوں لوگ مستفید ہوئے ،فلاح انسانیت فاونڈیشن کے نگران محمد افضل نے کہا کہ شہید کا گاوں بہت پسماندہ ہے ،اور ہم ان شاء اللہ اس گاوں میں دیگر فلاحی کام بھی کریں گے ،انہوں نے کہا کہ اہل علاقہ کی ڈیمانڈ ہے کہ یہاں آئی کیمپ لگایا جائے کیونکہ یہاں آنکھوں کی بیماری بہت زیادہ ہے ،لوگوں نے فری میڈیکل کیمپ کے اس اور دیگر فلاحی کاموں کو سراہا ،انہوں نے کہا کہ شہید کے اس گاوں میں جو کام فلاح انسانیت نے کیا وہ اس قبل کسی نے کیا ،فری میڈیکل کیمپ میں تمام مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں ،محمد افضل نگران فلاح انسانیت فاونڈیشن نے کہا کہ وہ اس گاوں میں انقریب دیگر فلاحی کام بھی شروع کررہی ہے

 

The post فلاح انسانیت فاونڈیشن جہلم کی طرف سے ضرب عضب میں شہید سپاہی ابرار حسین کے گاوں میں فری میڈیکل کیمپ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles