سوہاوہ ( نمائندہ جہلم جیو ) واپڈ اور ٹی ایم اے کی نااہلی واٹر سپلائی کی مین پائپ لائن ٹوٹ گئی تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے سوہاوہ اور واپڈ کی نااہلی سے محلہ کیپٹن شبیر حسین شہید میں بجلی کے کھبموں کی تنصیب کے دوران واٹر سپلائی کی مین پائپ لائن پھٹنے سے گلی تلاب کا منظر پیش کرنے لگے جبکہ پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا جبکہ محکمہ واپڈ کے اہلکاروں نے ملبہ ٹی ایم اے پر ڈال دیا جبکہ ٹی ایم اے کے اہلکار نا اہلی واپڈ ملازمین پر ڈال رہے ہیں کیپٹن شبیر حسین شہید کے رہائشیون نے واپڈ اور ٹی ایم اے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی او جہلم اور اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور کھمبے کو نہ صرف دوسرے جگہ منتقل کریں بلکہ واٹر سپلائی کی پائپ لائن کو فی الفور مرمت کریں کیونکہ پچھلے تین ماہ سے پانی کی فراہمی سے محروم ہیں اور اگر پائپ لائن کو مرمت نہ کیا گیا تو آمدہ گرمیوں میں پانی عدم فراہمی سے مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا اہلیان محلہ نے ڈی سی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور غفلت برتنے والے ملازمین کیخلاف محکمانہ کاروائی کریں تاکہ آئندہ اس طرح کے نقصان سے بچا جا سکے ۔
The post واپڈ اور ٹی ایم اے کی نااہلی واٹر سپلائی کی مین پائپ لائن ٹوٹ گئی appeared first on جہلم جیو.