سوہاوہ ( نمائندہ جہلم جیو ) ٹی ایم اے اور گورنمنٹ ہائی سکول سوہاوہ میں ڈینگی سے آگاہی مہم و سمینار تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی ایم اے سوہاوہ میں ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز بٹ کی زیر صدارت ایک سمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر طالب حسین ہاشمی،فوکل پرسن محمد ممتاز ،سپروائزر راشد شاہ اور گورنمنٹ سکولز کے اساتذہ و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی سیمنار کا مقصد ڈینگی کی روک تھام کے متعلق آگاہی دینا تھا اور احتیاطی تدابیر بتانا تھا دریں اثنا گورنمنٹ ہائی سکول سوہاوہ میں بھی ڈینگی سے بچاؤ کے متعلق ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اور واک کی گئی جس میں شرکاء نے ڈینگی سے بچاؤ کے متعلق بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے ۔
The post ٹی ایم اے اور گورنمنٹ ہائی سکول سوہاوہ میں ڈینگی سے آگاہی مہم و سمینار appeared first on جہلم جیو.