Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ضلع جہلم میں یکم سے پانچ مارچ تک عوامی آگاہی کیلئے سیمینار، تربیتی مشقیں اور شہری دفاع کے سامان کی نمائش

$
0
0
جہلم(جہلم جیو)یکم مارچ کو منائے جانیوالے یوم شہری دفاع کی مناسبت سے ضلع جہلم میں یکم سے پانچ مارچ تک عوامی آگاہی کیلئے سیمینار، تربیتی مشقیں اور شہری دفاع کے سامان کی نمائش کی جائیگی۔ محکمہ شہری دفاع جہلم کے مطابق، یکم مارچ (بروز منگل)گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین، کچہری روڈ میں ایک تربیتی مشق منعقد کی جائیگی جس میں طالبات کو ایمرجنسی حالات سے نمٹنے اور شہری دفاع کے آلات استعما ل کرنے کی ٹریننگ دی جائیگی۔ اس کے علاوہ مصروف شاہراہوں اور چوراہوں پر آگاہی بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔ بروز جمعرات گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین ، کچہری روڈ میں شہری دفاع کی اہمیت کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیا جائیگاجبکہ بروز جمعہ شہری دفاع کے سا ما ن کی نمائش کیلئے منڈی موڑ جہلم پر سٹال لگایا جائیگا۔پانچ مارچ کو گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں طالبعلموں کیلئے ایک تربیتی مشق کا انعقاد کیا جائیگا۔

 

The post ضلع جہلم میں یکم سے پانچ مارچ تک عوامی آگاہی کیلئے سیمینار، تربیتی مشقیں اور شہری دفاع کے سامان کی نمائش appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles