جہلم(چوہدری سہیل عزیز)رومانیہ کے سفیر نے نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان کے ہمراہ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا خصوصی دورہ کیا،رومانیہ کے سفارتکار مسٹر ایملین آئن اور فیڈریشن آف پاکستان ظفر بختاوری کا جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پہنچنے پر صدر صدر جہلم چیمبرآف کامرس اینڈا نڈسٹری جناب عامر الیاس مہر، نائب صدر شکیل احمد چوہدری ، ایگزیکٹو ممبرز ڈاکٹر کوثر ناہید انور اور محمد فیصل شیخ راجہ سجاد اختر شرجیل احمد ڈار محمد ندیم خان اور راجہ شہزادرایگزیکٹو ممبرز(ایف پی سی آئی)نے والہانہ استقبال کیا جبکہ رومانیہ کے سفیر مسٹر ایملین آئن نے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران و ایگزیکٹو ممبران کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رومانیہ پاکستان کے مختلف شہروں میں چیمبر آف کامرس اور فیڈریشن کی مدد سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے،رومانیہ میں آپ لوگوں کیلئے تجارت کے بہت سے مواقع ہیں آپ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ایک وفد بنا کر رومانیہ کا دورہ کریں ہم آپ کی آمد کے منتظر رہے گے اور ہمارا آپ کے ساتھ بھر پور تعاون ہوگا آپ نے ہمارا جو والہانہ استقبال کیا ہے اس کو ہمیشہ یادر کھوں گا،اس موقع پر صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری عامر الیاس مہر ،نائب صدر شکیل احمد چوہدری ،ایگزیکٹو ممبرزڈاکٹر کوثر ناہید انور اور محمد فیصل شیخ راجہ سجاد اختر شرجیل احمد ڈار محمد ندیم خان اور راجہ شہزادرایگزیکٹو ممبرز(ایف پی سی آئی) اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور آپ کا یہ دورہ پاکستان اور رومانیہ کے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اس کے علاوہ دو طرفہ تجارت بھی بڑھے گی
The post رومانیہ کے سفیر ایملین آئن جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ appeared first on جہلم جیو.