Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم پولٹری کی آلائشوں کا کاروبار کرنے والے انتظامیہ سے بااثر ،

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)جہلم پولٹری کی آلائشوں کا کاروبار کرنے والے انتظامیہ سے بااثر ،ان آلائشوں سے دوبارہ خوارک بنائی جاتی ہے،اس کے علاوہ کھانے کا تیل بھی بنایا جارہاہے،بارہاں میڈیا کی نشاندہی کی باوجود ابھی تک ان کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کی گی،تفصیلات کے مطابق رات کو اٹھائی جانے والی آلائشوں سے بھری گاڑیاں جب شہر سے گزرتی ہیں تو سانس لینا مشکل ہو جاتی ہے،ان آلائشوں کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں،اس کے علاوہ کیمیکل کے ڈرمہ میں مرغ کو ذبح کر کے پھینکا جاتا ہے اور اسی ڈرم میں آلائشیں ہوتی ہیں اور اس گندگی اور تعفن سے اٹھا کر گوشت صاف کیا جاتا ہے،،حالانکہ چاہیے تو یہ ذبح کیے گئے مرغ کو صاف ڈرم میں رکھا جائے،مکھیاں بھنبھنا رہی ہوتی ہیں،محکمہ صحت اور ماحولیات کے ملازمین و افسران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں،ان آلائشوں کو دوبارہ پولٹری کی خوارک بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے،اس کے علاوہ ان سے آئل تیار کیا جاتا ہے،اور یہ مضر صحت آئل انسانوں کو کھلا کر ان میں بیماریاں بانٹی جارہی ہیں جہلم کے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی سی اوجہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔

 

The post جہلم پولٹری کی آلائشوں کا کاروبار کرنے والے انتظامیہ سے بااثر ، appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles