Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

عوام پولیس کی آنکھیں ہیں ،سب انسپکٹر راجہ منیب

$
0
0
جہلم(چوہدری سہیل عزیز) عوام پولیس کی آنکھیں ہیں اگر عوام پولیس سے تعاون رکھیں گے تو جرائم میں کمی واقع ہو سکتی ہے،ان خیالات کااظہار ایس ایچ او تھانہ سول لائن جہلم سب انسپکٹر راجہ منیب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو کسی قسم کا مسئلہ ہوتو وہ بلا خوف تھانے میںآئیں انشاء اللہ ان کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا جائے گا ،اسی طرح تھانہ سول لائن کی حدود میں خاص طور پر منشیات فروشوں بھتہ خوروں اور چوری ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ معاشرہ کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کیا جا سکے اس کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ جھوٹی درخواستیں دے کر پولیس کا اور اپنا وقت ضائع کرنے سے پرہیز کریں انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی بلکہ ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے گی۔

 

The post عوام پولیس کی آنکھیں ہیں ،سب انسپکٹر راجہ منیب appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles