جہلم(چوہدری سہیل عزیز)پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن میں جہلم سے امیدوار ضلعی صدر چوہدری ندیم افضل بنٹی کی حمایت میں مقامی ہال میں اجتماع نومنتخب کونسلر ز سمیت کارکنوں نے بھر پور حمایت کا اعلان کیا،اس کے علاوہ انہوں نے چوٹالہ ،بجوالہ،داراپورمیں کامیاب میٹنگ،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن جہلم سے امیدوار برائے ضلعی صدارت صدر چوہدری ندیم افضل بنٹی گزشتہ روز جہلم شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سے ملاقات کی اور انہیں اپنا ویژن بیان کیا کہ وہ ایک بار پھر صدر منتخب ہو کر جماعت کیلئے کام کریں گے اس کے علاوہ اپنی سابقہ کارکردگی سے بھی آگاہ کیا ،اس کے علاوہ انہوں نے چوٹالہ میں کامیاب میٹنگ کی،اور پھر بجوالہ اور داراپور میں سابق ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ شاہ نواز کے ہمراہ میٹنگ کی گزشتہ رات انہوں نے مقامی میرج ہال میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے منتخب ہونے والے کونسلر ز کی موجودگی کارکنوں کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے نومنتخب کونسلر نے چوہدری ندیم افضل بنٹی کا اپنے اعتماد کااظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی حمایت کی یقین دہانی کروائی،اس موقع پر ندیم افضل بنٹی نے کہا کہ جس طرح آپ نے مجھے محبت دی ہے اور مجھے اپنی حمایت کایقین دلایا ہے اسی طرح جہاں بھی میں جاتا ہوں وہاں پی ٹی آئی کے کارکن مجھ پر اعتماد کااظہار کرتے ہیں ،انشاء اللہ آپ کی دعاؤں سے کامیابی ہوگی۔
The post پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے مقامی ہال میں اجتماع appeared first on جہلم جیو.