جہلم(چوہدری سہیل عزیز)اہلیان سنگھوئی یو سی شہنشاہ تعمیرات ایم پی اے چوہدری لال حسین کی محبت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے جنہوں نے نوگراں پل اور گرلز کالج کیلئے گرانٹ منظور کی اور تعمیر جاری ہے،یو سی سنگھوئی سے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے راہنما حمزہ علوی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پل کے متعلق پراپیگنڈہ کرنے والوں کے منہ بند ہو گئے ہیں ،پل کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے ،انشاء اللہ جون سے پہلے ان سے ٹریفک کی آمد و رفت شروع ہو جائیگی۔اللہ تعالیٰ کی ذات نے نوگراں نالہ گراں پل کی تعمیر کا کام ایم پی اے چوہدری لال حسین کی قسمت میں لکھا ہے یہ صدقہ جاریہ ہے جب تک یہ پل رہے گا عوام اس سے استفادہ حاصل کرے گی،ثواب ان کو ملتا رہے گا،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے علاقہ کی بچیوں کو ڈگری کلاسز کیلئے جہلم کا رخ کرنا پڑتاتھا یا سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا خاص طور پر بارشوں کے موسم میں شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑتا تھا،ایم پی اے چوہدری لال حسین نے ان دو میگا پراجیکٹ کی منظوری کروا کے ثابت کر دیا کہ وہ ضلع جہلم کے شنہشاہ تعمیرات ہیں سنگھوئی کے عوام ان کی محبت کو رہتی دنیا تک یاد رکھیں گے،
The post اہلیان سنگھوئی ایم پی اے چوہدری لال حسین کی محبت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے،حمزہ علوی appeared first on جہلم جیو.