جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم کی مصروف ترین شاہراہ روہتاس روڈ چونگی نمبر پانچ چوک میں غیر قانونی چنگ چی رکشہ سٹینڈ قائم،انتظامیہ خاموش تماشائی ،ٹریفک کی آمد و رفت میں رکاوٹ معمول بن گیا،قدیم روہتاس روڈ نزد لاہور موڑ جو کہ اب پنڈدادنخان روڈ کا حصہ بن چکی ہے،جی ٹی روڈ سے روہتاس روڈ شروع ہوتے ہی مرزا آباد کی گنجان آبادی ہے،اور چوک میں چنگ چی والوں نے غیر قانونی ڈیرے ڈال رکھے ہیں،تحصیل ہیڈ کوارٹر پنڈدادنخان اور موٹروے سے آنے والی ٹریفک کے علاوہ گردونواح کے دیہاتوں سے آنے والوں کو اس چوک میں سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے چنگ چی رکشہ ڈرائیور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوک میں روڈ کے درمیان اپنے رکشے کھڑے کر لیتے ہیں، جس کی وجہ سے جی ٹی روڈ اور پنڈدادنخان کی طرف سے آنے والی ٹریفک جام ہو جاتی ہے،یہ سلسلہ سارا دن جاری رہتا ہے انتظامیہ کو چاہیے کہ اس چوک میں ٹریفک پولیس کے اہلکار تعینات کرے تاکہ وہ ان رکشہ ڈرائیوروں کو رکشہ کھڑے کرنے پر ان کے خلاف قانونی کاروائی کریں اس کے علاوہ یہ چنگ چی سٹینڈ چوک سے ہٹا کر کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے تاکہ ٹریفک کی آمدو رفت میں آسانی ہو۔
The post روہتاس روڈ چونگی نمبر پانچ چوک میں غیر قانونی چنگ چی رکشہ سٹینڈ قائم appeared first on جہلم جیو.