Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ملاوٹ شدہ اور نقصان دہ کھل بنولہ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی،ڈی سی اوجہلم

$
0
0
جہلم(جہلم جیو)ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان نے کہاہے کہ ملاوٹ شدہ اور نقصان دہ کھل بنولہ فروخت ، تیار اور ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی اور روٹیوں کے ٹکروں سے تیار کردہ پھپھوندی سے ملاوٹ شدہ گندم کاآٹا بنانے والوں اور فروحت کرنے والے کے خلاف بھی دفعہ 144 کے تحت کاروئی کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں اے ڈی سی عمران رضا عباسی اور اسسٹنٹ کمشنر کنول بتول نقوی بھی شامل تھے۔ ڈی سی او اقبال حسین خان نے کہاکہ ہسپتال کے تلف شدہ مواد جن میں استعمال شدہ روئی بھی شامل ہیں اور لکڑی کو بورا بھی کھل بنولہ کی تیاری میں استعمال ہوتے ہیں جو جانوروں کے لئے بطور خوراک استعمال ہوتے ہیں مگر یہ جانوروں کی صحت کیلئے انہتائی خطرناک ہیں اور اس سے جانور جان لیوا امراض کا بھی شکار ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے ضرررساں کھل بنولہ کی تیاری، فروخت اور ذخیر ہ پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگا رکھی ہے تاکہ جانوروں کو اس کے نقصان سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ ایسا گندم کا آٹا جس میں نمی کی شرح آٹھ فیصد سے زیادہ ہو انسانی صحت کے لئے خطرناک ہے لہذا ملاوٹ شدہ آٹا تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ڈی سی او اقبال حسین خان نے کہاکہ محکمہ داخلہ پنجاب نے ضرررساں اور ملاوٹ شدہ کھل بنولہ اور گندم کے آٹے کی تیاری ، ذخیرہ اور فروخت پر دفعہ 144 کے تحت کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ سخت اور مؤثر کاروائی عمل میں لا کر ان گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔

 

The post ملاوٹ شدہ اور نقصان دہ کھل بنولہ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی،ڈی سی اوجہلم appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles