کرپشن فری پاکستان مہم یکم سے31مارچ جارہیگی ، موٹر سائیکل ریلیوں ، عوامی کیمپس کے ذریعے عوام کو آگاہی دی جائیگی
سراج الحق کو یقین دلاتے ہیں کہ کرپشن فری مہم میں عوام آپ کیساتھ ہے ،ملک عرفان حیدر ، راجہ محمد نواز کیانی و دیگر کا خطاب
جہلم (مشرف جنجوعہ )جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان مہم یکم سے31مارچ تک جاری رہے گی ،جس میں عوام کوباور کرایا جائیگا کہ کرپشن کا ناسورجڑ پکڑ چکا ہے ، کوئی ادارہ بھی اس سے محفوظ نہیں یہاں تک اب حکومتی سطح پر این اے بی اور احتساب بیورو کو ختم کرنے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے ، ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع جہلم کے کرپشن فری مہم کے انچارج راجہ محمد نواز کیانی نے ایک اجلاس میں کیا ، انہوں نے پروگرام کے حوالے سے بریف کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم میں وکلاء برادری ، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا ، جماعت اسلامی کی برادر تنظیمات کو ساتھ ملایاجائیگا ، کرپشن کے خلاف ضلع کی سطح پر ایک واک کا اہتمام کیا جائیگا جس میں شمولیت کیلئے سول سوسائٹی ، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں ، سول سوسائٹی اور تاجر تنظیموں کو دعوت دی جائیگی ، موٹر سائیکل ریلی نکالی جائیگی جس کے ذریعے عوام کو اس مہم بارے آگاہی دی جائیگی ، انتظامیہ کی اجازت کے بعد شہر کے مختلف مقامات پر کیمپس لگائے جائیں گے جہاں پرعوام سے کرپشن کے خلاف مہم کے حوالے سے دستخطی مہم جاری رہے گی ، جماعت کی ضلعی و تحصیلی قیادت اپنے اپنے مقامات پر سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے سربراہوں سے ملاقات کر کے اس مہم کے خلاف مدد کیلئے اپیل کریگی ،شہر اور تحصیل کے مین چوراہوں اور چوکوں میں پاکستان اور جماعت اسلامی کے جھنڈے اور کرپشن کے خلاف نعروں پر مشتمل بینرز آویزاں کئے جائیں گے ، مارچ کے پورے مہینوں میں نماز جمعہ کے بعد بڑی مساجد کے باہر ہینڈ بلز تقسیم کر کے عوام کو کرپشن مہم کے حوالے سے منظم کیا جائیگا ، ضلع کی سطح پر ایک فلوٹ بنانے کا بھی پروگرام ہے جسے پورے ضلع میں چکر لگوائے جائیں گے ، اس ساری مہم میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی جانب سے جاری کردہ لیٹر بھی پورے ضلع کے ہر گھر میں پہنچانے کا پروگرام ہے ، انہوں نے اجلاس کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ اس سارے کام میں یوتھ کو منظم کرتے ہوئے اپنے ساتھ رکھیں کہ یوتھ ہی روشن اور اسلامی پاکستان کا مستقبل ہیں ، راجہ محمد نواز کیانی نے کہا کہ اس ساری مہم کی دوران کرپشن فری پاکستان کا نعرہ پاکستان بھر کی عوام کی زبانوں پر ہوگا ، اس موقع پر جماعت اسلامی کے چاروں تحصیلی امراء حافظ ممتاز ملک امیر جماعت اسلامی تحصیل پنڈدادنخان ، مسعود احمد جنجوعہ امیر جماعت اسلامی تحصیل جہلم ، سید ضیاء اللہ بخاری امیر جماعت اسلامی تحصیل سوہاوہ ، چوہدری افتخار احمد ، عبدالخالق امیر جماعت اسلامی جہلم شہر ، نائب امراء اعجاز احمد ملک ، چوہدری فاروق احمد ، قاضی منظور حسین ، ظہور حسین ساہی ، راجہ محمد ضیاء اشرف ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا اور اس مہم میں اپنے ہر قسم کے بھرپور اور عملی تعاون کا یقین دلایا، اپنے افتتاحی خطاب میں امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم عرفان حید رملک نے کہا کہ کارکن جماعت کا سرمایہ ہیں اور کوئی بھی مہم کارکنوں کی بھرپور شرکت کے بغیر سر نہیں ہو سکتی ، کرپشن فری پاکستان ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے ، کرپشن فری مہم میں جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کو بھی شامل کیا جائیگا ،ملک عرفان حیدر نے کہا کہ ظہور حسین ساہی کی قیادت میں جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر مشین محلہ نمبر 1میں پبلک سیکرٹریٹ قائم کر دیا گیا ہے جس میں راجہ محمد نواز کیانی اور راجہ ضیاء اشرف ایڈووکیٹ ان کی معاونت کرینگے ، عوام اپنے تھانے کچہری کے مسائل کے لئے ان سے رابطہ کر سکتے ہیں جہاں ان کے مسائل کو حتی المقدور حدتک حل کروانے کی کوشش کی جائیگی ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود نے کہا کہ ہم پاکستانیوں کے دل کی آواز اٹھانے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ نہ صرف جماعت اسلامی ارکان و کارکنان بلکہ پاکستان بھر کی عوام اس مہم میں ان کے دست و بازوہونگے ۔

The post کرپشن کا ناسور جڑ پکڑ چکا ، کوئی ادارہ اس سے محفوظ نہیں ، جماعت اسلامی appeared first on جہلم جیو.