جہلم(محمداشتیاق پال)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل جہلم کے سینئر نائب صدر منیر احمد ڈار رضائے الہٰی سے وفات پا گئے،مرحوم کی نماز جنازہ کالاگجراں میں ادا کی گی،جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران و ممبران کے علاوہ سیاسی،سماجی،مذہبی،کاروباری ،وکلاء برادری،صحافیوں کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی،مرحوم کی تدفین کے بعد اس کی قبر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے پرچم کی چادر چڑھائی گئی اور فاتحہ خوانی کی گی،تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل جہلم کے سینئر نائب صدر منیر احمد ڈار علالت کے باعث گزشتہ روز انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ کالاگجراں میں ادا کی گی جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماؤں اور ورکرز محمداشتیاق پال ضلعی انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی ،سید مستفیض اقبال بخاری ضلعی صدر بلاول ورکر ز آرگنائزیشن جہلم ،آصف ڈارسینئر راہنما پی پی پی محمد اشرف چغتائی،چوہدری علی اصغر مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر،الحاج ظہور عالم بٹ سٹی صدر پی پی پی جہلم،ملک ارشد اچھا سابق ناظم یونین کونسل ،عامر سلیم میر سابق ناظم یونین کونسل ،سرپرست پی پی پی جہلم میاں رشید احمد،انجینئر حافظ سرفراز احمد،مرزا ستار ابیگ ،محمد اسلام قریشی ، ملک محمد اکرم،راجہ محمد نذیر ،اعجاز اشرف ڈار،ظہور احمد ڈار (رکھراواں)،پاکستان تحریک انصاف کے راہنما ملک عابد محمود،حاجی مشتاق کھوکھر،کونسلر ملک مسعود ،چوہدری صفدر چیئرمین پیپلز فاؤنڈیشن جہلم ،ڈاکٹر کوثر ناہید انور و ہر مکتبہ فکر کے کثیر افراد نے شرکت کی،تدفین کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی سٹی اور ضلع جہلم کی طرف سے مرحوم کی قبر پر پارٹی جھنڈے کی چادر چڑھا ئی اور مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
The post پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل جہلم کے سینئر نائب صدر منیر احمد ڈار رضائے الہٰی سے وفات پا گئے appeared first on جہلم جیو.