جہلم (عبدالغفور بٹ) جہلم پریس کلب کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد ظفر کے کزن کی نماز جنازہ پرانی جہلم سرائے عالمگیر میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو قریبی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم پریس کلب کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد ظفر کے کزن جو کہ علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں سرائے عالمگیر برلب جی ٹی روڈ پرانی جہلم مرکزی جنازہ میں ادا کی گی جس کے بعد مرحوم کے جسد خاکی کو قریبی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ،نماز جنازہ میں سیاسی ،سماجی،مذہبی شخصیات کے علاوہ صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی ،
The post سینئرصحافی چوہدری محمد ظفر کے کزن کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی appeared first on جہلم جیو.