Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

توہین رسالت کا مرتکب مجرم تڑپ تڑپ کر گزشتہ روز جاں بحق ہو گیا

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)توہین رسالت کا مرتکب مجرم تڑپ تڑپ کر گزشتہ روز جاں بحق ہو گیا ۔ اہل علاقہ نے نماز جنازہ اور قبرستان میں دفن کرنے پر پابندی عائد کر دی ، بھائی نے نماز جنازہ ادا کر کے گھر کے صحن میں دفن کر دیا۔ تفصیلات کیمطابق جہلم کے علاقہ کوٹھا پرانا کے رہائشی خالد محمود نقاش ولد محمد افضال نے ’’قرآن اور ہم‘‘ کے نام سے کتاب شائع کر کے حضور کریم ﷺکی شان میں گستاخی کی جس پر کالا گجراں ، کشمیر کالونی اور جہلم کے شہریوں نے پر امن احتجاج کیا جس پر اسوقت تعینات ڈسٹرکٹ پویس آفیسر جہلم وقار احمد چوہان کے حکم پر نامزد ملزمان خالد محمود نقاش ولد محمد افضال بابو محمد افضل ولد احمد دین کے خلاف ندیم رضا قادری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے دونوں نامزد ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 295-C کے تحت مقدمہ درج کر کے گستاخ رسول خالد محمود نقاش کو 10 سال قید جبکہ اسکے ساتھی بابو محمد افضل کو 7 سال قید کی سزا سنائی ۔ 2 سال قبل مدعی مقدمہ ندیم رضا قادری کی اچانک وفات کے بعد جہلم کے مشہور و معروف عاشق رسول سید خلیل حسین کاظمی نے عدالت میں درخواست دائر کر کے بطور مدعی اپنا نام مدعیت میں شامل کروا لیا ، قابل زکر بات یہ ہے کہ آج توہین رسالت کے مقدمہ کے کیس کی تاریخ ہائی کورٹ میں مقرر تھی لیکن گزشتہ روز گستاخ رسول خالد نقاش تڑپ تڑپ اور سسک سسک کر جان کی بازی ہار گیا جس پر اہل علاقہ نے گستاخِ رسول کی نماز جنازہ میں شرکت اور قبرستان میں دفن کرنے پر پابندی عائد کر دی جس پر معلون خالد محمود نقاش کے حقیقی بھائی ظفر محمود ڈار نے نماز جنازہ ادا کر کے گھر کے صحن میں دفن کر دیا۔

 

The post توہین رسالت کا مرتکب مجرم تڑپ تڑپ کر گزشتہ روز جاں بحق ہو گیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles