جہلم (عبدالغفور بٹ) جہلم شہر کے معروف حکیم محمد حسین رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی،مرحوم کی نماز جنازہ جہلم شہر کی مرکزی جنازہ گاہ قبرستان چوک میں ادا کیا گیا نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو قریبی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ،حکیم محمد حسین جہلم شہر میں طویل عرصہ سے خدمت کر رہے تھے اور غریب و مساکین کیلئے مسیحا کا درجہ رکھتے تھے ،مرحوم شریف النفس اور نیک انسان تھے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی
The post جہلم شہر کے معروف حکیم محمد حسین رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے appeared first on جہلم جیو.