جہلم (عبدالغفور بٹ،محمداشتیاق پال) جماعت اسلامی پاکستان یکم تا 31مارچ پاکستان بھرمیں کرپشن کے خلاف بھرپور مہم چلائے گی ، اس سلسلے میں جماعت اسلامی کے مرکزی قائدین مختلف اضلاع کے دوروں پر ہیں ، اسی سلسلہ میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ ادریس احمد 18فروری کو دن ساڑھے تین بجے دفتر جماعت اسلامی میں پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ کرپشن کے خلاف مہم کے بارے میں میڈیا کو مکمل بریف کرینگے ،اس بات کا فیصلہ جماعت اسلامی ضلع جہلم کی اس سلسلے میں بنائی گئی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جو گزشتہ روز دفتر جماعت اسلامی میں منعقد ہوا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے پوری قوم کو متحرک کیاجائیگا ،اہلیان جہلم کو بھی اس مہم میں شامل کرتے ہوئے جہلم کی چاروں تحصیلوں میں پروگرامات ہونگے جس میں عوام کو کرپشن کے بارے میں آگاہی دی جائیگی ، اجلاس میں ملک عرفان حیدر امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ، راجہ محمد نواز کیانی سابق امیر ضلع ، نائب امیر ضلع ظہور حسین ساہی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ضلع جہلم عبدالحمید جہلمی ، معروف قانون دان اور جماعت اسلامی کے رہنما راجہ محمد ضیاء اشرف نے شرکت کی ،
The post جماعت اسلامی پاکستان یکم تا 31مارچ پاکستان بھرمیں کرپشن کے خلاف بھرپور مہم چلائے گی appeared first on جہلم جیو.