پنڈدادن خان( چوہدری حافظ ارسلان )کھیوڑا روڈ پر اڑتی دھول مٹی سے حادثات معمول بن گیتفصیلات کے مطابق کھیوڑا پنڈدادن خان روڈ کا کام جو کہ پچھلے کئی ماہ سے سست روی کا شکار تھا اب بالکل ہی بند ہو گیا ہے راوک فیسٹیول کے سلسلے میں روڈ کی حالت وقتی طور پر بہتر بنا دی گئ تھی جو کہ اب بہت خراب ہو گئ ہے اگر پانی کا چھڑکاو کر دیا جاے تو اڑنے والی مٹی بیٹھ جاتی ہے انتظامیہ پانی کے چھڑکاوکے معاملے میں بھی سستی کرتی ہے گزشتہ روز بھی موٹر سایکل سوار شہری ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا دھول مٹی آنکھوں میں پڑنے کی وجہ سے غریب موٹرسایکل سوار شہری کچھ لمحے کے لیے بھی اندھے ہو جاتے ہیں غریب شہریوں کا کہنا ہے کہ امیر لوگ تو اپنی گاڑیوں میں شیشے بند کر کے دھول اڑاتے گزر جاتے ہیں جب کہ مسلہ تو ہم غریبوں کا ہیانتظامیہ کھیوڑا پنددادن خان روڈ کے کام کو فلفور مکمل کریں ۔
The post کھیوڑا روڈ پر اڑتی دھول مٹی سے حادثات معمول بن گے appeared first on جہلم جیو.