Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

بچوں کی تعلیم کو یقینی بنانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ ڈی سی او اقبال حسین خان

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)مسائل حل کرنے کیلئے میڈیا کا تعاون ناگزیر ہے ان کی نشاندہی پر مسائل پر فوری کاروائی عمل میں لائیں گے،،ضلع جہلم میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق تعلیم، صحت، اور سیکیورٹی سمیت تمام پالیسیوں کا نفاذ پوری دیانتداری اور محنت سے کریں گے۔بھٹوں پر بچوں سے جبری مشقت کا خاتمہ اور انسانی حقوق کے منافی شرائط پر مزدوری کروانے والے بھٹہ مالکان کے خلاف سخت کاروائی ہو گی،ان بچوں کو حکومتی پالیسی کے مطابق سکولوں میں تعلیم دلوائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان نے چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے تعارفی میٹنگ میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی عمران رضا عباسی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی حفاظت بھی ترجیحات میں شامل ہے اور تعلیمی اداروں کے سیکیورٹی کے حوالہ سے روزانہ دورے کیے جارہے ہیں تاکہ سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے،پاکستان میں بد قستمی سے20 سے 25 ملین بچے سکول نہیں جاتے جوکہ قومی المیہ ہے، بھٹوں کے علاوہ بھی چائلڈ لیبر کے قوانین کے مطابق بچوں سے مشقت کروانے والوں کے خلاف کاروائی ہو گی بچوں کی تعلیم کو یقینی بنانے کیلئے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا،۔ ہسپتالوں کی سیکیورٹی کیلئے اقدامات کے علاوہ ڈاکٹروں کی خالی نشستوں پر بھرتیوں کیلئے تمام کوششیں کریں گے، ہسپتالوں کے معیار میں بہتری لائی جائیگی ، حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق مریضوں کو ادویات اور طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات کریں گے بالخصوص دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے تمام محکموں کو مل کر کام کرنا ہوگا، دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے عوام کا کردا ر بھی کلیدی ہے اور عوام مشکوک افراد اور حرکات پر کڑی نظر رکھیں۔

 

The post بچوں کی تعلیم کو یقینی بنانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ ڈی سی او اقبال حسین خان appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles