مری (عثمان علی)اے سی مری اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی نااہلی کے باعث مری روڈ سے گزر نے والی گاڑیوں سے بھی اڈا فیس کیا آڑ میں من مانی پرچی وصول کی جارہی ہے یہی وجہ ہے راولپنڈی سے مری اور مری سے راولپنڈی کا کرایہ ٹانسپورٹر وں کی طرف سے سوروپے وصول کیا جارہا جومری آنے والے سیاحوں سے سراسر زیاتی ہے جس سے مری کی سیاحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جومری انتظامیہ اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ مری ایک انٹر نیشنل سیاحتی شہر ہے ۔جہاں پر سہارا سال سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ہے، لیکن مری آنے والے سیاحوں کا جب رش بڑھتا ہے تو مری شہر میں داخل ہونے والی لنک روڈ کے مالکان جس میں سسیل ریزاٹ اور موٹر ایجنسی کے مقام سے مال روڈ پر جانے والی لنک روڈ جہاں سیاحوں کی گاڑیاں کو گزرنے کے لیے دوسوروپے فی گاڑی وصول کرتے ہیں بعدازاں اپنی مرضی سے بیریر لگا دیتے ہیں۔ جس سے سیاحوں کو ذبردست ذہنی کو فت کاسامنا کرنا پڑھتا اُسطرح مری جنرل بس اسٹینڈ جس کا ہر سال ٹھیکہ نیلامی میں پرائیویٹ افراد جن کا تعلق ٹرانسپورٹ سے ہوتا کو دیا جاتا جو سرکاری روڈ سے جنرل بس اسٹینڈ میں داخل ہو نے والی گاڑیو ں چاہے وہقامی ہوں یاغیر مقامی سیاحوں کی اُن سے اڈا فیس وصول کی جاتی ہے جو تیس روپے سے لے کر پچاس روپے تک ہوتی ہے لیکن مری انتظامیہ کی نااہلی کے باعث اڈا ٹھیکدار کے اہکار وں نے اپنی بادشاہی قائم کر رکھی ہوتی ہے اور مری جنرل جس اسٹینڈ کی حدود سے گزرنے والی گاڑیوں سے روڈ سے گزر نے کی بھی اڈا فیس کی آڑ میں پر چی اپنی مرضی وصول وصول کرتے ہیں جس کی وجہ سے مری کی سیروسیاحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں لیکن اے سی مری کی طرف سے کسی بھی قسم کا نوٹس نہ لیا جارہا ہے شاہد یہی وجہ ہے مری کے ٹرانسپورٹر مری سے راولپنڈی اورسے راولپنڈی سے مری کا کرایہ ایک سو روپے وصول کر رہے ہیں جبکہ پیٹرولیم منصوعات میں آئے روز کمی ہورہی ہے جو اے سی مری اور آرٹی اے راولپنڈی کی نااہلی کو کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے ۔
The post اے سی مری اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی نااہلی appeared first on جہلم جیو.