Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سٹی ٹریفک پولیس کی غفلت اور نااہلی

$
0
0
مری (عثمان علی )سٹی ٹریفک پولیس کی غفلت اور نااہلی کے باعث رش کے دوران مری جنرل بس اسٹینڈ میں ٹریفک جام رہنا معمول بن کر رہ جاتا ہے جس کی وجہ سے پیدل چلنے والے افراد سمیت موٹر ایجنسی مری کے تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے تفصیلات کے مطابق مری جنرل بس اسٹینڈ جو مری آنے والے سیاحوں کی مین گزر گا ہ ہے جہاں پبلک ٹرانسپورٹ پر آنے والے سیاح اوراپنی ٹرانسپورٹ پر مری آنے والے سیاح اپنی لگثرری گاڑیاں لگا کر مری شہر میں پیدل چل داخل ہوتے ہیں لیکن مری میں جیسے ہی رش پڑھتا ہے ویسے ہی جنرل بس اسٹینڈ میں ٹرایفک جام ہو جا تی ہے کیو نکہ سٹی ٹریفک پولیس کے اہپکاروں کی نااہلی کے باعث مقامی ٹرانسپورٹر اپنی گاڑیاں روڈ کے داہیں اور باہیں کھڑی کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے موٹر ایجنسی سے گزر کر مال روڈ اور مال روڈ سے گزر کر سنی بینک کی طرف جانے والی ٹریفک جام ہو جاتی ہے جس کے باعث پیدل چلنے والے مقامی افراد اور سیاح حضرات بالخصوص خواتین کو شد ید م مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے جبکہ موٹرایجنسی کے تاجروں کا کہنا ہے ٹریفک جام ہو نے کی وجہ سے ہمارا کاروبار بھی تباہ ہو کر رہ گیا ہے جو سٹی ٹریفک پولیس کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوٹ ہے ۔

 

The post سٹی ٹریفک پولیس کی غفلت اور نااہلی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles