Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا سب سے زیادہ فائدہ ٹرانسپوٹرز کو ہوا

$
0
0
مری (عثمان علی )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا سب سے زیادہ فائدہ ٹرانسپوٹرز کو ہوا،سیاحوں اور عوام آج بھی ٹرانسپورٹر کو منہ مانگا کرایہ دینے پر مجبور راولپنڈی سے مری فی سواری 100 روپے کی وصولی کا سلسلہ تاحال جاری اب تو اڈے پرہی پہلے کرایہ وصول کیا جاتا ہے اور پھر گاڑی کوسٹارٹ کیا جاتا ہے سٹی ٹریفک پولیس ان ٹرانسپورٹروں کے سامنے پہلے ہی ہتھیار ڈال چکی ہے مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ بذریعہ فون سٹی ٹریفک پولیس کو آگاہ کریں ایسی صورتحال میں ڈرائیور ارو مسافروں کے درمیان جہاں لڑائی جھگڑے ہوتے ہیں وہاں دس روپے بچانے والے مسافر و ں کو کئی کئی بار کال کرنی پڑتی ہے جس سے بیس روپے سے زائد کا بیلنس ضائر کرنا پڑتا ہے جبکہ سیاحوں کے پاس سٹی ٹریفک پولیس کے رابطہ نمبر ہی نہیں ہوتے،سیکرٹری آرٹی اے اور سی ٹی او راولپنڈی اس تمام تر صورتحال کے ذمہ دار ہیں جنکی نااہلی اور غفلت سے ٹرانسپورٹرز طاقتور اور مسافر ذلیل وخوار ہورہے ہیں عوامی حلقوں نے اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف،صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور اوردیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

The post پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا سب سے زیادہ فائدہ ٹرانسپوٹرز کو ہوا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles