Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ڈی سی او جہلم کا منگلا بائی پاس دینہ میں واقعہ ایک بھٹہ پر اچانک چھاپہ

$
0
0
جہلم(جہلم جیو)ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان نے منگلہ بائی پاس دینہ میں واقعہ ایک بھٹہ پر اچانک چھاپہ مار کر جبری مشقت پر مجبور کئے جانیوالے تین کم عمر بچوں کو برآمد کر لیا اور بھٹہ مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرا دیا۔ بھٹہ مالک یاسین کے خلاف پیشگی رجسٹر نہ رکھنے اور ایک مزدور کو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس کی چھ ماہ کی تنخواہ سے زائد پیشگی رقم دینے کا بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اس موقع پر اے ڈی سی عمران رضا عباسی، اسسٹنٹ کمشنر دینہ چوہدری محمداشرف، اسسٹنٹ کمشنر جہلم کنول بتول نقوی اور ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر تنویر ہمایوں بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان نے کہاکہ کم سن بچوں سے جبری مشقت لینا، مزدوروں کی تنخواہوں اور پیشگی رقم کا ریکارڈ نہ رکھنا اور کسی بھی مزدور کو چھ ماہ کی تنخواہ سے زائد پیشگی رقم دینا قانونی طور پر جرم ہے اور اس کا ارتکا ب کرنے والے بھٹہ مالکا ن کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے بھٹوں کے اچانک چھاپے مارے جائیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکا ن کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

 

The post ڈی سی او جہلم کا منگلا بائی پاس دینہ میں واقعہ ایک بھٹہ پر اچانک چھاپہ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119