جہلم(وسیم تبریز)ویلنٹائن ڈے ،برتھ ڈے،ہیپی نیو ائیر،بسنت،وغیرہ یہود و نصاریٰ کے تہوار ہیں ،اسلام سے انکا کوئی تعلق نہیں ،اور نہ ہی اسلام ان جیسی اور خرافات کی اجازت دیتا ہے،یہ بات جماعۃالدعوۃ کے ضلعی مسؤل عبدالغفارمنصور نے اپنے ایک بیان میں کہی،انہوں نے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دین محمدی ﷺ ہے،اس میں زندگی گذرانے کے تمام اصول وضع کر دیئے گئے ہیں ،اور یہ قیامت تک رہیں گے،کیونکہ دین اسلام قیامت تک قائم رہنے کے لیئے آیا ہے،اسلام میں مسلمانوں کے تہواروں اورانکو ادا کرنے کے طریقے موجود ہیں،اوراسلام میں بدعت کی اجازت نہیں کیونکہ نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے کہ دین اسلام میں ہر نئی ایجاد بدعت ہے اوربدعت گمراہی کی طرف لے جاتی ہے،اور گمراہی آگ(جہنم)کی طرف لے جاتی ہے،اللہ کے نبی ﷺنے حجۃ الوادع میں ارشاد فرمایا تھا کہ آج اللہ نے دین اسلام مکمل فرمادیا،اب یہود و نصاریٰ پوری دنیا میں ان جیسی خرافات کہ یہ ہیپی برتھ ڈے،یہ نیو ائیر،یہ بسنت کو حسین رنگ دے کر لوگوں کو اور خاص کر مسلمانوں کو اپنے مذہب سے دور رکھنے کی سازششیں کر رہے ہیں ،اللہ کے نبی کریم ﷺ کی حدیث کا مفہوم ہے جو کوئی کسی اور قوم کی مشابہت اختیار کرے گا اللہ تعالیٰ کل قیامت والے دن اسے انہیں ہی میں سے اٹھائے گا،اب آپ اس بات کااندازہ لگا لیں کہ کیا کسی اورقوم کی صف میں اٹھنے کے بعدہم شفاعت محمدی ﷺکے اہل ہیں،ہمیں چایئے کہ ہم دین اسلام کو سمجھیں،اور اس پر عمل پیراء ہوں ،اور کفار کی اوچھے ہتھکنڈوں کاجواب دیں سکیں ،ان شاء اللہ
The post ویلنٹائن ڈے ،برتھ ڈے،ہیپی نیو ائیر،بسنت،وغیرہ یہود و نصاریٰ کے تہوار ہیں،عبدالغفار منصور appeared first on جہلم جیو.